14

انٹر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ (کل) کھیلی جائے گی

راولپنڈی ۔: سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ (کل) بدھ کو اٹک سپورٹس جمنازیم میں کھیلی جائے گی۔
 ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک وقار کے مطابق چیمپئن شپ میں مینز اور ویمنز مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ دونوں ایونٹس میں جہلم، اٹک، چکوال اور راولپنڈی کی ٹیمیں شرکت کریں گی، فاتح ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں