16

آزادکشمیر کے سپیشل سیکرٹری تعلیم خالد محمود مرزا کا ایس او پی پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالہ سے میرپور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

آزادکشمیر کے سپیشل سیکرٹری تعلیم سکولزو چیئرمین پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن اتھارٹی خالد محمود مرزا نے کرونا وائرس سے بچاوکے حوالہ سے تعلیمی اداروں میں حکومت کی جانب سے جاری حفاظتی ایس او پی پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالہ سے میرپور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائز لیا۔
 انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیکٹر F-1, گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نمبر 1, گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نبمر 2, گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سنگھوٹ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول F-1 کے علاوہ پاک کشمیر سکولز سسٹم,الائیڈ سکول سسٹم, روٹس سکول سسٹم اور گائیڈنس ہاوس کا دورہ کیا۔ چیئر مین اتھارٹی نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور ہاتھ دھونے، ماسک پہننے کی پابندی اور دیگر SOP’sکا جائزہ لیا اور سربراہان ادارہ جات کو ہدایت کی کہ وہ کرونا وائرس سے بچاو کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری شدہ SOP’sپر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا تینوں مراحل کی کلاسز اول تا بارہویں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اس لیے جن سکولز میں کمری/ گنجائش کم ہے وہ متبادل دنوں میں کلاسز کو سیکشن وائزبلائیں اور بچوں کی صحت کو کسی بھی طرح داوپر نہ لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں