16

بلوچی کڑاہی بنانے کی ترکیب

Ingredients – اجزاء 1 چکن ایک کلو2 نمک حسب ذائقہ3 ادرک تین انچ کا ٹکڑا4 لہسن دس سے بارہ جوئے5 ٹماٹر چار سے پانچ عدد6 ثابت کالی مرچیں ایک چائے کا چمچ7 لیموں کا رس آدھی پیالی8 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد9 ہرادھنیا حسب ضرورت10 کوکنگ آئل آدھی پیالیStep by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب 1چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں ،ادرک کی باریک سلائس کاٹ لیں اور لہسن کو کچل کر رکھ لیں۔ٹماٹر کو موٹا موٹا کاٹ لیں اور کالی مرچوں کو کوٹ کر رکھ لیں۔2پین میں کوکنگ آئل ڈال کر ہلکا سا گرم کریں اور اس میں لہسن اور چکن ڈال دیں،اتنی دیر فرائی کریں کہ چکن کی رنگت سنہری ہو جائے۔3پھر کٹے ہوئے ٹماٹر ،ہری مرچیں اور نمک ڈال کر ڈھک دیں،درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب ٹماٹر کا پانی نکلنے لگے تو ڈھکن کھول کر بھوننا شروع کریں۔4تیل علیحدہ ہونے پر کٹی ہوئی ادرک ،باریک کٹا ہوا ہرادھنیا،کالی مرچیں اور لیموں کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے ساٹ منٹ دم پر رکھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں