127

لاک ڈائون کے دوران پرائیویٹ سکولوں میں بچوں سے فیس لینے کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری تعلیم سے جواب طلب

گلگت چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سید ارشد حسین شاہ نے پرائیویٹ سکولوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے دی گئیں چھٹیوں کے دوران بچوں سے فیس لینے کے خلاف پیرنٹ ایسوسی ایشن اور سکول بچوں کی درخواست پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری تعلیم سے جواب طلب کر لیا اور 2 ہفتے کے اندر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
 ایک اور درخواست جس میں مستقیم شہد تغمہ شجاعت کی بیوہ نے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کو ملنے والے اسسٹنٹ پیکج کے تحت مراعات نہ ملنے کی شکایت کی تھی جس پر چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سید ارشد حسین شاہ نے چیف سیکرٹری سے 2 ہفتے کے اندر جواب طلب کیا اور تفصیلی رپورٹ رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں