15

کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبر پڑوسی کوپانی دینے والے نامورکرکٹرکے بھائی کوگولی ماردی گئی

کیپ ٹاؤن جنوبی افریقا کے لیجنڈ بولر کے بھائی کو گھر کے باہر گولی مار کر دی گئی جس کی وجہ سے وہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹر ورنن فلینڈر کے چھوٹے بھائی ٹائرون کو کیپ ٹاون میں گولی مار دی گئی ۔ٹائرون فلینڈر کو بدھ کو ریونسمیڈ میں ان کے گھر سے چند میٹر کی دوری پر اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ایک پڑوسی کو پانی دے رہے تھے، ورنن فلینڈر کے خاندان نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سفاکانہ قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے، ٹائرون پر گولی بدھ کے روز لنچ کے وقت چلی تھی، اور اس واقعےکی تفتیش کی جا رہی ہے، اس کیس میں کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔رپورٹس کے مطابق فلینڈر کی ماں اور گھر کے دیگر افراد قریب ہی اپنے گھر کے آنگن میں بیٹھے تھے جب انھوں نے گولی چلنے کی آواز سنی، جب انھوں نے باہر نکل کر دیکھا تو ٹائرون زمین پر خون میں لت پت پڑا تھا۔یاد رہے کہ سابق جنوبی افریقی فاسٹ میڈیم بولر اور آل راؤنڈر ورنن فلینڈر 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں، ورنن نے 64 ٹیسٹ میچز میں 224 وکٹیں لیں، جب کہ ون ڈے میں 30 میچز میں انھوں نے 41 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں