10

مریم اوربلاول مولانا کی قیادت میں ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف نے جلسے جلسوں کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی قرارداد جمع کرادی۔  سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کے لئے بچت بازارمارکیٹس بند کرانے والے جلسے جلوس کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازاورفرزند زرداری مولانا کی قیادت میں ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ملک کے حالات بہترہورہے ہیں اپوزیشن کی دکانیں بند اورسیاسی موت قریب ہے، ایک جانب شادی ہال مارکیٹس بچت بازارکوسیل توکیا جارہا ہے کہ کورونا نا پھیلے اوردوسری جانب جلسے جلسوں کی اجازت دی جارہی ہے۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ وزیراعظم اور اسد عمرکے اقدامات کو سہراہا گیااج مریم ہو یا ن لیگ کے دوسرے رہنما مولانا کے ساتھ مل کر ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اعلان کرے اوراحکامات جاری کرے کہ کورونا ہے یا نہیں۔ اس موقع پررکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرسیما ضیا، شہزاد قریشی، سعید آفریدی اور عمرعماری سمیت دیگرپارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں