30

وزیراعظم کا منہگائی پر قابو کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خاتمے میں رکاوٹ بننے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم وفاقی محکموں اور صوبائی حکومتوں سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے لیے پنجاب، خیبرپختونختوا، اسلام آباد میں سخت اقدامات کیےجائیں گے۔ اس کے علاوہ باقی صوبوں اور ریجنز میں بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں