28

پاکستان کیلئے خوشخبری، ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں: عمران خان

وزیرا عظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ستمبرمیں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کیساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا، یہ پاکستان کیلئےعظیم خوشخبری ہے بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے حالیہ پیغام میں لکھا کہ پاکستان کیلئےعظیم خوشخبری، بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ستمبرمیں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا۔

ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں ایک ہزار 492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

وزیر اعظم عمران  خان نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ماہ میں برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں