5

خادم رضوی کا موت سے متعلق بیان وائرل

گزشتہ رات انتقال کرنے والے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین کا اپنی موت سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

خادم حسین رضوی کے اچانک انتقال کی خبر کے بعد خادم حسین رضوی کا ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی موت کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں خادم حسین رضوی کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ’ایک دن اعلان ہوگا مولوی خادم مر گیا، کوئی کہے گا بہت اچھا بندہ تھا، جبکہ کوئی کہے گا بہت برا تھا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں