6

پنجاب: شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کی وجہ سے حکومتِ پنجاب نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق شادی، بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہ پر ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی، کھلی جگہ پر تقریبات میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی لازم ہو گا، پابندی کا اطلاق آج 20 نومبر سے 31 جنوری تک لاگو رہے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 893 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 534 ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں